i پاکستان

انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ، اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرارتازترین

January 08, 2024

ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ، روپے کی قدر مزید بہتر ہو گئی ، ۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 20 پیسے کی کمی ہو گئی جس کے بعد ڈالر 281 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 238 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 64 ہزار 753 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی