i پاکستان

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاریتازترین

August 30, 2023

انٹربینک میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ، کاروباری دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر مزید 70 پیسے مہنگا ہوگیا، جس سے ڈالر 303 روپے 75 پیسے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں ایک روپیہ پانچ پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 316 روپے کی تاریخی سطح پر برقرار ہے۔ خیال رہے کہ نگران حکومت کے صرف دو ہفتوں میں انٹربینک میں ڈالر 15 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 20 مہنگا ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی