i پاکستان

انٹربینک میں ڈالر25 پیسے مہنگا ،282 روپے 90 پیسے کا ہو گیاتازترین

November 02, 2023

انٹربینک میں ڈالر25 پیسے مہنگا ہوکر282 روپے 90 پیسے پرآگیا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل چوتھے روز تیزی کا رجحان ہے۔ 100 انڈیکس میں دوران ٹریڈنگ 260 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ100انڈیکس52ہزار602 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر ایک روپے سترہ پیسے بڑھ کر دوسو بیاسی روپے چونسٹھ پیسے پر بند ہوا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرایک روپے مہنگا ہوکر دوسو چوراسی روپے کا ہوگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی