i پاکستان

انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 17 پیسے کمیتازترین

March 15, 2024

ملکی تبادلہ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی تسلسل برقرار ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں جمعہ کی صبح لین دین کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کمی آئی، کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت صبح کے وقت 278.60 روپے پر آگئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 14 مارچ کو انٹر بینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھا 278 روپے77 پیسے تھا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کارجحان برقرار ہے، ہنڈریڈانڈیکس 90پوائنٹس بڑھ کر65 ہزار154پوائنٹس پرپہنچ گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی