i پاکستان

انٹرنیٹ سروس بلا تعطل بحال رکھنے سے متعلق حکم امتناع میں توسیعتازترین

February 06, 2024

سندھ ہائیکورٹ نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بلا تعطل بحال رکھنے سے متعلق حکم امتناع برقرار رکھنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ملک میں بار بار انٹرنیٹ سروس کی بندش اور تعطل کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، انٹرنیٹ سروس کی بندش اور تعطل پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل احمد عباسی نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے کہا کہ ہمارا انٹرنیٹ نہیں چلتا تو کہیں اور کیا چلتا ہوگا، لگتا ہے الیکشن کے بعد انٹرنیٹ سروس ٹھیک ہوجائے گا۔ عدالت نے بعد ازاں پی ٹی اے کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت 21 فروری تک ملتوی اور ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بلا تعطل بحال رکھنے کے حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے موبائل انٹرنیٹ سروس بھی بلاتعطل جاری رکھنے کا حکم برقرار رکھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی