i پاکستان

انصاف کی فراہمی کے نظام کو مزید مضبوط کیا جائے گا، چیف جسٹستازترین

June 18, 2025

چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی کے نظام کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت پشاور رجسٹری میں اعلی سطح کا اجلاس ہواجس میں مجوزہ کچہری کمپانڈ پشاور کے ماسٹر پلان کا جائزہ لیا۔اجلاس میں چیف جسٹس یحیی آفریدی کا منصوبے کو جدید، پائیدار اور جامع بنانے پر زور دیا، اجلاس میں بار، بینچ اور ایگزیکٹو کی ضروریات شامل کرنے کی ہدایت کمپانڈ میں سرسبز مقامات، شجرکاری اور بچوں کے پارک کی تجویز بھی پیش کی ۔اسی طرح بزرگ اور معذور سائلین کے لیے خصوصی سہولیات پر زور دیا گیا، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدلیہ تمام طبقات کے لیے آسان رسائی کے عزم پر کار بند ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انصاف کی فراہمی کے نظام کو مزید مضبوط کیا جائے گا، سپریم کورٹ عدالتی ترقی میں معاونت جاری رکھے گی۔اجلاس میں جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس عتیق شاہ و دیگر نے بھی شرکت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی