i پاکستان

انسداد دہشتگردی عدالت کا پی ٹی آئی رہنمائوں کو 21 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکمتازترین

March 27, 2026

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنمائوں کو 21 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف 26 نومبر، سنگجانی جلسہ اور سپریم کورٹ کے باہر احتجاج سمیت دیگر مقدمات کی سماعت کی۔سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما عمیر نیازی، رف حسن اور اعظم سواتی سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں کی 230 سے زائد ضمانت کی درخواستوں میں توسیع کرتے ہوئے انہیں 21 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا، عدالت کی جانب سے مذکورہ کیسز میں فریقین کو اگلی سماعت پر حتمی دلائل دینے کی ہدایت جاری کی گئی۔واضح رہے کہ ان رہنماں کے خلاف تھانہ ترنول، رمنا، آبپارہ، سیکرٹریٹ اور دیگر تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی