ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا جس میں 4کروڑ 58لاکھ سے زیادہ بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی،انسداد پولیو ٹیمیں 3 مارچ تک بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچائو کی ویکسین پلائیں گی جبکہ پنجاب میں 2کروڑ 33لاکھ 25ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے،سندھ میں ایک کروڑ 6لاکھ 35ہزار جبکہ خیبر پختونخوا کے 33اضلاع میں 77لاکھ 2ہزار سے زیادہ بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف ہے،بلوچستان میں 26لاکھ 55ہزار سے زائد اور اسلام آباد میں 4لاکھ 61ہزار بچوں کی ویکسینیشن ہوگی،گلگت بلتستان میں دو لاکھ 82ہزار اور آزاد کشمیر میں 7لاکھ 42ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے،سربراہ پولیو پروگرام پنجاب خضر افضال کے مطابق صوبے میں2لاکھ پولیو ورکرز مہم کا حصہ ہیں، پنجاب سال 2020سے پولیو کیسز سے پاک ہے اور مثبت ماحولیاتی نمونوں میں بھی کمی آرہی ہے، آبادی کی نقل مکانی سے پنجاب میں وائرس دوبارہ آسکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی