i پاکستان

انتخابات کے قریب آتے ہی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات ہوتی ہے،سعید غنیتازترین

December 29, 2023

رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی کا کہنا ہے کہ جب انتخابات قریب آتے ہیں تو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات ہوتی ہے،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنی انا کو چھوڑ کر دیگر جماعتوں سے بات کی ہے، ہر جماعت انتخابات میں حصہ لینے کا حق رکھتی ہے، انتخابات کے بعد حالات کو دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ حالات کے مطابق بہتر ہے کہ تمام جماعتیں بیٹھ کر فیصلہ کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی