i پاکستان

انتخابات کی تاریخ کے اختیار کا کیس، ایڈووکیٹ اور اٹارنی جنرل عدالت طلبتازترین

February 29, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کی تاریخ دینے کے اختیار کیخلاف درخواست پر معاونت کیلئے ایڈووکیٹ جنرل اور اٹارنی جنرل کو طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے میاں شبیر اسماعیل کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے، درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے تحت الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار صدر پاکستان یا صوبائی گورنر کے پاس ہے، الیکشن کمیشن کے سیکشن 57میں ترمیم کر کے تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کو دے دیا گیا، الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57میں ترمیم آئین پاکستان سے متصادم ہے، عدالت الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57کو کالعدم قرار دے،بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو معاونت کے لیے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 5مارچ تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی