i پاکستان

انتخابی عذرداریاں نمٹانے کیلئے بلوچستان ہائی کورٹ میں الیکشن ٹربیونلزقائمتازترین

February 17, 2024

الیکشن کمیشن بلوچستان کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ میں الیکشن ٹربیونلز قائم کردیے گئے۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے 3 سینئر ججز جسٹس عبداللہ بلوچ ، جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس نواز رانا ٹربیونلز کا حصہ ہوں گے، ٹریبونلز کی جانب سے درخواستوں پر فیصلے 22 فروری سے شروع کردیے جائیں گے ۔ ٹربیونل میں سب سے زیادہ درخواستیں پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کی جانب سے دائر کی گئی ہیں، پشتونخواملی عوامی پارٹی کی جانب سے 6 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر جبکہ 3 قومی اسمبلی کی نشستوں پر اعتراضات کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک کی مختلف جماعتوں نے 8 فروری کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی اور بیضابطگیوں کے الزامات لگائے ہیں اور مختلف حلقوں کے انتخابی نتائج کے خلاف درخواستیں بھی دائر کی جارہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی