i پاکستان

انتخابی نشان واپس لینے کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقررتازترین

February 06, 2024

لاہور ہائی کورٹ نے انتخابی نشان واپس لینے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ اپیل پر سماعت کرے گا۔ اپیل شہری میاں شبیر اسماعیل کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بنچ نے قانون کے منافی فیصلہ سنایا، سنگل بنچ کا فیصلہ آئین اور قانون سے متصادم ہے۔ اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لینے کی سیکشن خلاف آئین ہے، عدالت سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی