i پاکستان

انتخابی شیڈول جاری ہونے سے ایک روز قبل ہائیکورٹ کا فیصلہ حیران کن ہے،خالد مگسیتازترین

December 14, 2023

بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد مگسی نے کہا ہے کہ انتخابی شیڈول جاری ہونے سے ایک روز قبل ہائی کورٹ کا فیصلہ حیران کن ہے،ایک بیان میں خالد مگسی نے کہا ہے کہ ڈی آر اوز اور آر او کا تقرری نوٹیفکیشن معطل کرنا انتخابات سبوتاژ کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابی سرگرمیاں شروع کی ہیں، جو پھر معطل ہوں گی،خالد مگسی کا کہنا ہے کہ پولنگ کے عملے کا نوٹیفکیشن معطل کرنے سے انتخابات التوا کا شکار ہو سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی