اوورسیز پاکستانیز فائو نڈیشن (او پی ایف)نے پاکستان میں زیر تعلیم سمندر پار پاکستانیوں کے بچوں اور شریک حیات کیلئے تعلیمی وظائف کا اعلان کیا ہے۔اس اسکیم کے تحت انٹرمیڈیٹ، گریجویشن(ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، انجینئرنگ) اور ماسٹرز یا ایم ایس پروگرامز کے طلبہ درخواست دے سکتے ہیں۔جاری بیان کے مطابق درخواست گزار کے حالیہ امتحانات میں کم از کم 60 فیصد نمبر یا 2.5 سی جی پی اے ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ طالب علم کے والدین (والد یا والدہ ) یا شریکِ حیات کا او پی ایف میں رجسٹرڈ ممبر ہونا لازمی ہے اور ان کی ماہانہ آمدنی 2 لاکھ روپے سے زائد نہیں ہونی چاہیے۔
پروٹیکٹر کروانے پر آپ کی ممبر شپ ہو جاتی ہے یہ بھی ضروری ہے کہ طالب علم اس تعلیمی سال میں کوئی دوسرا وظیفہ حاصل نہ کر رہا ہو۔ وفات پا جانے والے رجسٹرڈ ممبران کے بچے بھی مخصوص شرائط کے تحت اہل ہیں۔ امیدوار او پی ایف کی ویب سائٹ سے فارم ڈائو ن لوڈ کر سکتے ہیں یا اسلام آباد، لاہور، ملتان، پشاور، کراچی، کوئٹہ اور میرپور میں واقع علاقائی دفاتر سے حاصل کر سکتے ہیں۔مکمل شدہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اپریل 2026 ہے۔ مزید معلومات کے لیے او پی ایف ہیڈ آفس اسلام آباد کے فون نمبرز یا ای میل پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی