i پاکستان

اوچ شریف، بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، خاتون جاں بحق، 2 افراد زخمیتازترین

February 13, 2026

اوچ شریف کے موضع ککس سوئی گیس پلانٹ کے قریب کے ایل پی روڈ پر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں جواں سالہ شادی شدہ خاتون جان کی بازی ہار گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار شخص 2 خواتین سمیت روڈ پر جا گرا، اس دوران خاتون پیچھے سے آنے والے ٹریلر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی، جاں بحق خاتون موٹر سائیکل سوار شخص کی بیوی تھی۔حادثے ایک خاتون اور جاں بحق خاتون کا شوہر محفوظ رہے، جاں بحق خاتون کی شناخت 22 سالہ شبانہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے، حادثے کا شکار افراد شادی میں شرکت کر کے گھر واپس جا رہے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی