i پاکستان

اوچ شریف، سوئی گیس کی گاڑی کی گدھا گاڑی کو ٹکر، 55 سالہ شخص جاں بحقتازترین

August 12, 2026

اوچ شریف میں کے ایل پی روڈ پر سوئی گیس کے محکمہ کی گاڑی نے گدھا گاڑی کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 55 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ سوئی گیس کوٹنگ پلانٹ کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار گاڑی نے گدھا گاڑی کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں گدھا گاڑی پر سوار 55 سالہ شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت اللہ بچایا کے نام سے ہوئی ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور ضروری کارروائی مکمل کی۔دوسری جانب حادثے کے بعد سوئی گیس کی گاڑی کا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے حادثے میں ملوث گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی