اوچ شریف میں روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر داماد نے سسرالیوں کے گھر پر دھاوا بول دیا۔پولیس کے مطابق روٹھی بیوی کے منانے میں ناکامی پر داماد نے سریوں،لاٹھیوں کے وارسے اہلیہ کے بھائی کوقتل کردیا، ساس سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے،مقتول کی شناخت محمد راشد کے نام سے ہوئی ہے، ڈیڈ باڈی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔زخمیوں میں ملزم کی ساس نسیم مائی اور دو برادر نسبتی نادر ،خادم حسین شامل ہیں، پولیس نے یمرکزی ملزم داماد اورساتھیوں کے خلاف سسر محمد قاسم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی