i پاکستان

اوکاڑہ ، دریائے ستلج میں کشتی ڈوبنے کے واقعہ میں مزید تین افراد کی لاشیں نکال لی گئیںتازترین

August 05, 2023

اوکاڑہ میں دریائے ستلج میں کشتی ڈوبنے کے واقعہ میں مزید تین افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ حکام کے مطابق تیسرے روزسرچ آپریشن میں مزید 3 لاشیں نکالی گئیں جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ریسکیوحکام کی جانب سے مزید تین افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ ریسکیوحکام کا کہنا تھا کہ کشتی میں سوار40 میں سے 33 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ اس سے قبل بچوں سمیت چارلاشیں نکالی گئی تھیں۔ واضح رہے کہ تین روزقبل دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے قریب کشتی ڈوب گئی تھی جس میں 40 افراد سوارتھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی