i پاکستان

اوورسیزپاکستانیوں کی جانب سے بھیجے گئی ترسیلات زر میں اضافہتازترین

February 12, 2024

اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے گئی ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سیجاری اعدادوشمار کے مطابق نئے سال کے پہلے مہینے میں پاکستانی محنت کشوں نے 2.4 ارب ڈالر وطن بھیجے۔سالانہ بنیاد پر ترسیلات زرمیں 26 اور ماہانہ بنیاد پر 1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کیمطابق مالی سال 2024 کے ابتدائی 7 ماہ میں ترسیلات زر 15.83 ارب ڈالر رہیں۔مالی سال 2023 کیابتدائی 7 ماہ میں ترسیلات زر 16.31 ارب ڈالر رہی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی