اوپن یونیورسٹی کے سندھ چیپٹرکا کانووکیشن 3مارچ کو کراچی کیمپس میں ہوگاسندھ بھر کے رجسٹرڈ طلبہ شرکت کرسکیں گے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سندھ چیپٹر کا کانووکیشن 3مارچ کوعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کراچی کیمپس میں منعقد ہوگا، یونیورسٹی نے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔اِس تقریب میں سندھ بھر کے رجسٹرڈ طلبہ شرکت کرسکیں گے۔طلبا و طالبات کو ڈگریاں اور گولڈ میڈلز دئیے جائیں گے۔سندھ کے نامور ماہرین تعلیم، مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، پروفیسرز اور مقامی سکولز /کالجز کے اساتذہ کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔یاد رہے کہ یونیورسٹی اپنی گولڈن جوبلی منارہی ہے، طلبہ کو اِس خوشی میں شامل کرنے کے لئے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے ملک کے چاروں صوبوں میں کانووکیشن کے انعقاد کا فیصلہ کیا تھا،اِس فیصلے کی روشنی میں اسلام آباد چیپٹر کا کانووکیشن 31جنوری کو منعقد ہوا، سندھ چیپر کا 3۔مارچ کو کراچی میں منعقد کیا جارہا ہے، پنجاب چیپٹر کا کانووکیشن 28۔اپریل کو لاہور کیمپس میں منعقد کیا جائے گا، بلوچستان کا 19مئی کو کوئٹہ میں منعقد کیا جائے گا جبکہ خیبر پختون خواہ چیپٹر کا کانووکیشن 9۔جون کو پشاور کیمپس میں منعقد ہوگا۔ِ
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی