اورکزئی کے علاقے گنڈی تال میں دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں پولیس کا جوان تاجدار علی شہید ہو گیا۔پولیس حکام کے مطابق حملے کے فوری بعد بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔شہید پولیس اہلکار کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جب کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور دہشت گردوں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی