i پاکستان

اورکزئی،کان میں مبینہ شارٹ سرکٹ سے دھماکہ، 11 افراد پھنس گئےتازترین

October 10, 2023

لوئر اور کزئی کان میں مبینہ شارٹ سرکٹ سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 11 افراد کان میں پھنس گئے ہیں۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، ریسکیو اہلکاروں نے مرحلہ وار تمام زخمیوں کو نکال لیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ تمام زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جبکہ ایک شدید زخمی کو کوہاٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی