i پاکستان

اپنی چھت اپنا گھر اسکیم، سستے گھروں کا خواب تاخیر کا شکارتازترین

April 01, 2026

حکام کی غفلت یا نظام کی کمزوری؟ سستے گھروں کا خواب تاخیر کا شکارہوگیا۔اہداف پورے نہ ہونے پر منصوبے کا قرض رک گیااوراپنی چھت اپنا گھر اسکیم کو 25 ارب روپے مالیت کا قرض تاحال نہ مل سکا۔دستاویزات کے مطابق اہداف کی تکمیل پر ورلڈ بینک کی جانب سے 90 ملین ڈالر جاری نہ ہو سکے،جس کے باعث حکومت کے فلیگ شپ منصوبے کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی،زمین کی عدم دستیابی اور ماحولیاتی منظوریوں میں تاخیر سے منصوبے کی رفتار متاثر ہورہی ہے۔ دستاویزات کے مطابق پھاٹا کی محدود ادارہ جاتی صلاحیت منصوبے کی تکمیل میں بڑی رکاوٹ ہے،2024 میں 44 ملین ڈالر ڈی ایل آر سسٹم کے تحت تاحال نہ مل سکے اوررواں مالی سال میں بھی ڈی ایل آر سسٹم کے تحت 52 ملین ڈالر واجب الادا ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی