پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون سمز سے متعلق صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اپنی سم کسی اور کو دینا قابل سزا جرم ہے، آپ کے نام پر رجسٹرڈ سم کے ذریعے کوئی بھی غیرقانونی سرگرمی انجام دی جا سکتی ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ آپ کے نام پر کتنی سمیں رجسٹرڈ ہیں یہ جاننے کیلئے cnic.sims.pk یا اپنا شناختی کارڈ نمبر بغیر ڈیش کے 668 پر ایس ایم ایس کریں اور کسی بھی نامعلوم یا غیر ضروری سم کو فورا بلاک کرائیں۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ نئی سم ہمیشہ مستند فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے ہی حاصل کریں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی سم آپ کی اجازت کے بغیر رجسٹرڈ نہ کی گئی ہو۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی