مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے پارلیمنٹ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ وہ رویہ نہیں رکھیں گے جو انہوں نے ہمارے ساتھ رکھا، اگر وہ مثبت اپوزیشن کریں گے تو ہم ان کا خیر مقدم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا یہ مقصد نہیں کہ ملک میں انتشار اور بے امنی پیدا کریں، اگر انتشار پیدا کیا گیا تو یقینا سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا، جس جماعت کو چار میں سے ایک فیڈریشن یونٹ ملا وہ دعوی کر رہے ہیں کہ پورا پاکستان ان سے چرا لیا گیا۔احسن اقبال نے کہا کہ نہ ان کے پاس بلوچستان میں سیٹ ہے، نہ سندھ میں، نہ ہی انہیں پنجاب میں مینڈیٹ ملا ہے، انہیں صرف خیبر پختون خوا میں مینڈیٹ ملا ہے جس کا ہم احترام کرتے ہیں، انہیں جہاں مینڈیٹ ملا ہے وہاں عوام کی خدمت کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی