i پاکستان

اپوزیشن کا جمہوری عمل کا حصہ بننا خوش آئند ، وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ملاقات بارش کا پہلا قطرہ ہے، احسن اقبالتازترین

March 14, 2024

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا جمہوری عمل کا حصہ بننا خوش آئند ہے۔پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ملاقات بارش کا پہلا قطرہ ہے، امید کرتا ہوں اسی سمت میں تمام اسٹیک ہولڈرز آگے بڑھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست اپنی اپنی ہے مگر ملک کے مسائل سانجھے ہیں۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم سب کا فرض ہے کہ اپنے سیاسی تنازعات کو ایک طرف رکھیں اور ملک کے لئے مل کر کام کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی