اپوزیشن نے حکومت کے آرڈیننس مسترد کر دیئے، قومی اسمبلی اجلاس میں عمر ایوب نے اظہار خیال کیا کہ یہ آرڈیننس پاکستان کو بیچنے کیلئے ہیں، آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یکدم آرڈیننس پر آرڈیننس آ رہے ہیں، ہم ان آرڈیننس کو دیکھ نہیں سکتے، یہ کیا ہیں، کیا پتہ آدھا ملک ہی بیچ دیں، عجلت میں قانون سازی نہ کریں۔ پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نوید قمر صاحب آپ نے اسمبلی کے فلور پر کہا تھا کہ رولز کے مطابق چلیں گے، یہ آج کیا ہو رہا ہے؟ جس طرح بل لائے جا رہے ہیں ہم مذمت کرتے ہیں، اور اپوزیشن لیڈر کو وقت دیا جائے۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف جب اپوزیشن لیڈر تھے تو دس ، دس گھنٹے تقریر کرتے تھے، رولز کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی