i پاکستان

اپر کوہستان، مزدور لے جانے والی گاڑی کو حادثہ ،3 افراد جاں بحقتازترین

January 24, 2024

اپرکوہستان میں مزدور لے جانے والی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے۔ افسوس ناک حادثہ اچھاڑ نالہ کے مقام پر پیش آیا ، حادثے میں تین افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 7 شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال داسو منتقل کردیا گیاہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی