i پاکستان

اپردیر میں سیلاب کے باعث تباہی، 3 رابطہ پل ٹوٹ گئے، بچہ پانی میں بہہ گیاتازترین

June 21, 2025

خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر میں موسلادھار برسات کے باعث سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی ۔سیاحتی مقام کمراٹ کے مرکزی پل سمیت 3 رابطہ پل سیلابی پانی کی نذر ہو گئے، جب کہ 4 مکانات اور ایک پاور ہائوس کو بھی نقصان پہنچا ہے۔سیلابی ریلے میں ایک بچے کے بہہ جانے کی بھی اطلاع ملی ہے۔ اپردیر اور گردونواح میں رات گئے ہونے والی تیز بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔ریلوں سے سیاحتی مقام کمراٹ اور جہاز بانڈہ میں 3 رابطہ پل بہہ گئے، کمراٹ کا پل بہہ جانے سے اطراف میں سیرو تفریحی کے لیے جانے والے سیاح بھی پھنس گئے ہیں جب کہ مکینوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 23 جون تک پری مون سون سیزن کے لیے الرٹ جاری کیا ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مرطوب ہوائیں داخل ہوئی ہیں جب کہ مغربی ہواں کا ایک سلسلہ 20 جون سے ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی