51 ارب کی بڑی ریکوری کیلئے کراچی واٹر کارپوریشن نے بڑا پلان تیار کر لیا، چیئرمین واٹر کارپوریشن مرتضی وہاب صدیقی اور سی ای او صلاح الدین احمد نے ہر حال میں وصولی کا حکم دے دیا۔ پہلے مرحلے میں ریونیو اینڈ ریکوری ڈیپارٹمنٹ کے نئے سربراہ تعینات کر دیے گئے، صوبائی اور وفاقی اداروں پر واجبات کی تفصیلات بھی اکٹھی کرلی گئیں، پہلے واجبات کی وصولی کیلئے فائنل نوٹس جاری کیے جائیں گے، پھر کنکشنز کاٹنے کا آپشن استعمال ہوگا۔ حکام واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ 30 سے زائد بڑے سرکاری ادارے کئی ماہ سے پانی استعمال کے باوجود بل ادا نہیں کر رہے، پہلے مرحلے میں بل ادا نہ کرنے والے وفاقی اداروں کے خلاف کارروائی عمل میں آئے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی