i پاکستان

اردو ادب کے معروف شاعر،شہنشاہ ظرافت دلاور فگارکی 26ویں برسی21جنوری کو منائی جائے گیتازترین

January 08, 2024

اردو ادب کے معروف شاعر،شہنشاہ ظرافت دلاور فگارکی 26ویں برسی21جنوری کو منائی جائے گی۔دلاور فگار اپنی بے ساختہ شاعری کے ذریعے محفل کو زعفران زار بنا دیا کرتے تھے اسی وجہ سے انہیں شہنشاہ ظرافت اور اکبر الٰہ آباد ی ثانی بھی کہا جاتا تھا۔دلاور فگار جولائی1929ء کو بھارت میں پیدا ہوئے انہوں نے اردو زبان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی تقسیم کے بعد وہ کراچی منتقل ہو گئے۔دلاور فگار نے ادبی سرگرمیوں کا آغاز بطور شاعر کیاان کی معروف تخلیقات میں حادثے،ستم ظریفیاں،شامت اعمال،انگلیاں فگار اپنی،فی سبیل اللہ،خوب تر کہاں،آداب عرض اور دیگر قابل ذکر ہیں۔دلاور فگار 21جنوری1998ء کو انتقال کر گئے تھے جنہیں کراچی میں سپردخاک کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی