i پاکستان

اردو ادب کے ممتاز افسانہ نگار ممتاز مفتی کی28ویں برسی27اکتوبر کو منائی جائے گیتازترین

October 24, 2023

اردو ادب کے ممتاز افسانہ نگار ممتاز مفتی کی28ویں برسی27اکتوبر کو منائی جائے گی۔ممتاز مفتی ستمبر1905کو بھارتی پنجاب میں پیدا ہوئے۔ممتاز مفتی کا اصل نام ممتاز حسین تھا انہوں نے امرتسر،میانوالی،ڈیرہ غازی خان،ملتان اور لاہور کے تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کی۔ممتاز مفتی کا ''جھکی جھی آنکھیں'' کے نام سے پہلا افسانہ ادبی افق پر ابھراجس کے بعد وہ ممتاز حسین سے ممتاز مفتی بن گئے۔ممتاز مفتی نے ناول،سفرنامے اور خاکہ نگاری میں بھی طبع آزمائی کی ان کے کئی افسانوی مجموعے منظر عام پر آئے جن میں علی پور کا ایلی،ان کہی،گہما گہمی،روغنی پتلے،سمے کا بندھن اور دیگر قابل ذکر ہیں۔ممتاز مفتی نے اپنی تحریریوں میں مختلف معاشرتی برائیوں کو اجاگر کیا ہے۔ممتاز مفتی27اکتوبر 1995ء کو انتقال کر گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی