i پاکستان

اس میں کوئی دورائے نہیں کہ جنرل باجوہ بہت اچھے آدمی تھے، فواد چوہدریتازترین

June 02, 2025

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ہے کہ اس میں کوئی دورائے نہیں کہ جنرل باجوہ بہت اچھے آدمی تھے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان جیسے بیانیہ بنانے والے دنیا میں بہت کم لوگ ہیں، عدم اعتماد کے وقت عمران خان نے کہا کہ بات کرو کہ ہمیں 10 سے 8 دن چاہئیں اور میری اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ چیف کہتے ہیں تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں لیکن جنرل باجوہ نے کہا کہ ختم کرو، عدم اعتماد سے پہلے مجھے کہا گیا کہ عمران خان کو چھوڑ دیں لیکن میں نے کہا کہ عمران خان کے میرے اوپر بہت احسان ہیں، میں کوئی بہت مذہبی آدمی نہیں اور عمران خان مجھے کعبہ شریف کے اندر لے کر گئے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ جنرل باجوہ بہت اچھے آدمی تھے لیکن ان کے سسر، شہباز شریف اور خواجہ آصف نے انہیں اس بات پر قائل کر لیا تھا کہ ایک ایکسٹینشن پی ٹی آئی سے لے لی ہے تو اگلی ایکسٹینشن ن لیگ سے ہی لینی ہے

جنرل باجوہ الیکشن کروانا چاہتے تھے، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کومنا لیا تھا کہ ہم حکومت بنائیں گے، اس وقت اگر الیکشن ہو جاتا تو ہم میرٹ پر بھی ہار جاتے اور پاکستان نارمل ہوتا۔فواد چوہدری نے بتایا کہ احسن بھون اور اعظم نذیر تارڑ جسٹس اطہر من اللہ کو ملنے گئے اور جنرل باجوہ کو یہ بات پہنچائی گئی کہ عمران خان آپ کو برطرف کر دیں گے اور جسٹس اطہر من اللہ اور چیف جسٹس عمر عطا بندیل کو کہا گیا کہ اگر آپ عدالت نہیں کھولتے تو ملک میں مارشل لا لگ جائے گا تو اس بات پر وہ لوگ اپنے بستر سے اٹھ کر عدالتوں میں پہنچ گئے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ تو حدیبیہ کے بھی حق میں ہیں وہ ساری زندگی نواز شریف کے ساتھ رہے ہیں ابھی 6 مہینے ہوئے ہیں وہ پی ٹی آئی میں آئے ہیں تو وہ نواز شریف کا ہی موقف دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی