پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے روز ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران منفی رجحان دیکھا گیا ، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 562 پوائنٹس نیچے آگیا۔ پیر کو پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریبا 10 بج کر 28 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 562 پوائنٹس یا 0.88 فیصد تنزلی کے بعد 63 ہزار 250 پر آ گیا ہے، جو گزشتہ روز 63 ہزار 813 پر بند ہوا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز 26 جنوری کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 484 پوائنٹس کمی ہوئی تھی، جبکہ اس سے ایک روز قبل 25 جنوری کو انڈیکس 524 پوائنٹس نیچے چلا گیا تھا۔ تاہم، 24 جنوری کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی تھی، اور انڈیکس انڈیکس 368 پوائنٹس یا 0.57 فیصد اضافے کے بعد 64 ہزار 822 پر جا پہنچا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی