i پاکستان

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس 445 پوائنٹس بڑھ گیاتازترین

January 23, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا ، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 445 پوائنٹس اضافے کے بعد 64 ہزار کی حد بحال ہو گئی ہے۔ پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریبا 12 بج کر 47 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 445 پوائنٹس یا 0.7 فیصد بڑھ کر 64 ہزار 384 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 63 ہزار 939 پر بند ہوا تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز کے ایس ای-100 انڈیکس 657 پوائنٹس اضافے کے بعد 63 ہزار 939 پر پہنچ گیا تھا۔ اسی طرح گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز انڈیکس میں 79 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، اس سے ایک روز قبل پاک-ایران کشیدگی کے سبب انڈیکس 364 پوائنٹس یا 0.57 فیصد تنزلی کے بعد 63 ہزار 202 پر آگیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی