i پاکستان

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس 634 پوائنٹس بڑھ گیاتازترین

May 06, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان ہے، ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 634 پوائنٹس بڑھ گیا۔ پیر کو پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریبا 9 بج کر 46 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 634 پوائنٹس یا 0.88 فیصد اضافے کے بعد 72 ہزار 536 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 71 ہزار 902 پر بند ہوا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز (3 مئی) اسٹاک ایکسچینج میں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں ایک ہزار 244 پوائنٹس اضافے کے بعد 71 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی