i پاکستان

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 2326 پوائنٹس گر گیاتازترین

February 09, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 2326 پوائنٹس کی شدید مندی دیکھی گئی۔ پی ایس ایکس کے مطابق ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای-100 انڈیکس 2326 پوائنٹس یا 3.6 فیصد تنزلی کے بعد 61 ہزار 871 پر آگیا۔ تاہم کچھ دیر بعد انڈیکس میں بحالی کے بعد تنزلی 1707 پوائنٹس یا 2.66 فیصد رہ گئی۔ ٹاپ لائن سیکورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے بتایا کہ سروے کی بنیاد پر مارکیٹ کو توقع تھی کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں حکومت بن جائے گی لیکن ابتدائی غیر حتمی نتائج سے ایسا ہونا مشکل نظر آتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی