پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رجحان ، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 478 پوائنٹس اضافے سے 65 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔ جمعہ کو پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریبا 10 بج کر 59 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 478 پوائنٹس یا 0.74 فیصد اضافے کے بعد 65 ہزار 56 پر پہنچ گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی