پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان آج بھی جاری ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 511 پوائنٹس اضافے کے بعد 64 ہزار 966 پر پہنچ گیا۔ پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق بدھ کی صبح تقریبا 10 بج کر 30 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 511.85 پوائنٹس یا 0.79 فیصد اضافے کے بعد 64 ہزار 966 پر جا پہنچا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز (23 جنوری)کے ایس ای-100 انڈیکس 514 پوائنٹس یا 0.81 فیصد بڑھ کر 64 ہزار 454 پر پہنچ گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی