i پاکستان

اسٹاک ایکسیچنج میں مندی، انڈیکس 610 پوائنٹس گرگیاتازترین

March 12, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران منفی رجحان دیکھا گیا ، منگل کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 610 پوائنٹس گر گیا۔ پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق منگل کی صبح تقریبا 11 بج کر 46 منٹ پر کے ایس ای -100 انڈیکس 610 پوائنٹس یا 0.93 فیصد کمی کے بعد 65 ہزار 145 پر آگیا، جو گزشتہ روز 65 ہزار 755 پر بند ہوا تھا۔ واضح رہے کہ 4 مارچ کو انڈیکس میں 626 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد کے ایس ای-100 انڈیکس 65 ہزار 951 پر بند ہوا تھا۔ یکم مارچ کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 747 پوائنٹس اضافے سے 65 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی