i پاکستان

اساتذہ کی بازیابی کا کیس، عدالت کا جیل سپرنٹنڈنٹ کو 5 اساتذہ کو پیش کرنے کا حکمتازترین

October 19, 2023

لاہور ہائیکورٹ نے احتجاج کرنے والے اساتذہ کی بازیابی کیلئے اور نظر بندی کے خلاف دائر درخواستوں پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو 5 اساتذہ کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں گرفتار اساتذہ کی بازیابی کیلئے اور نظر بندی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شکیل احمد نے اللہ رکھا سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے کہا کہ جس فرض شناسی سے اساتذہ کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے گئے اسی طرح فوری ڈی سی کمنٹس فائل کرے۔ بعدازاں عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت(آج) جمعہ تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی