i پاکستان

اسد عمر منظر عام پر آ گئے ، گرفتاری کی خبروں کی تردیدتازترین

August 22, 2023

اسد عمر نے سائفر کیس میں گرفتاری کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میری گرفتاری کی غلط خبر تھی، ایف آئی اے نے گرفتار نہیں کیا تھا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سائفر کے معاملے میں عدالت آیا ہوں ، سائفر کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی ہے۔ دو بار شامل تفتیش ہو چکا ہوں، سائفر معاملے پر کلین ثابت ہوں گا۔ واضح رہے کہ دو روز قبل یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ اسد عمر کو سائفر کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی