i پاکستان

اسد قیصر کی جوڈیشل ریمانڈ کیخلاف درخواست پرسماعت19 نومبر تک ملتویتازترین

November 13, 2023

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کیخلاف اسد قیصر کے وکیل کی جانب سے ہی التوا کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی گئی۔ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کیخلاف اسد قیصر کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔ جونیئر وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ بیرسٹر گوہر شہر سے باہر ہیں، سماعت ملتوی کی جائے۔عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی۔اسد قیصر کو اینٹی کرپشن صوابی میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا،سیشن کورٹ اسلام آباد نے اسد قیصر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی