i پاکستان

اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس کھل گیاتازترین

September 26, 2023

نیب ترامیم کالعدم ہونے کے بعد سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس کھل گیا،احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 10اکتوبر طلب کرلیا۔ اسحاق ڈار کی 10اکتوبر کو طلبی کے سمن جاری کر دیے گئے،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے احکامات جاری کیے،نیب آرڈیننس کے بعد احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف کیس بند کر دیا تھا۔ اسحاق ڈار کے خلاف کیس کا ریکارڈ احتساب عدالت میں ہی موجود تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی