i پاکستان

اسحاق ڈار سے یورپی یونین کی نائب صدرکا رابطہ،خطے کی صورتحال اور اسلام آباد ٹاکس پر تبادلہ خیال،باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاقتازترین

April 14, 2026

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارسے یورپی یونین کی نائب صدرکا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ،دونوں رہنمائو ں نے خطے کی صورتحال اور اسلام آباد ٹاکس پر تبادلہ خیال کیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان قریبی رابطوں کا خیرمقدم کیا،اسلام آباد ٹاکس کی پیشرفت سے آگاہ کیا،یورپی یونین کی نائب صدر نے امریکا،ایران مذاکرات میں پاکستان کے تعمیری کردارکو سراہا۔ دونوں فریقین نے تنازع کے حل کیلئے مسلسل مذاکرات اورسفارتکاری کی ضرورت پر زوردیا،دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی