i پاکستان

اشتعال انگیز گفتگو کیس، مریم اورنگزیب کی اخراج مقدمہ کی درخواست دائرتازترین

October 23, 2023

اشتعال انگیز گفتگو کیس میں سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے اخراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کی ، لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے مقدمہ میں بریت کی درخواست دائر کردی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو سے متعلق کوئی کردار نہیں ہے، ٹی وی پروگرام میں ہونے والی گفتگو کی ذمہ دار میں نہیں ہوں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت مریم اورنگزیب کی بریت کی درخواست منظور کرکے بری کرنے کا حکم دے۔ بعدازاں عدالت نے مقدمہ کی مزید سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی