انسدادہشت گردی عدالت نے دھمکی،اشتعال اوربغاوت کے کیس میں ایمان مزاری اور علی وزیر کی ضمانت منظورکرلی۔ ایمان مزاری اور علی وزیر کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری پر سماعت اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔ عدالت میں پراسیکیوٹر راجہ نوید، شیریں مزاری اور وکیل صفائی اے ٹی سی میں پیش ہوئے ۔دوران سماعت پراسیکیوٹر راجہ نوید نے کہا کہ ایمان مزاری کے جلسے میں ہزار سے زائد افراد موجود تھے، ایمان مزاری کی تقریر کی یو ایس بی رپورٹ نہیں آئی ، تقریب کی فرانزک کروانی ہے ، ایمان مزاری کی جلسے میں تقریر کا سکرپٹ بھی عدالت میں پڑھ کر سنایا گیا ۔ عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کی درخواست ضمانت 30، 30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی اور دونوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی