بینک دولت پاکستان عید الاضحی کے موقع پر 6 جون سے 9 جون تک بند رہے گا۔ اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ عید الاضحی کے موقع پر 6 جون تا 9جون 2025 (بروز جمعہ تا پیر) عام تعطیلات کے سبب سٹیٹ بینک بند رہے گا۔قبل ازیں وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عید الاضحی کی تعطیلات کا اعلان کردیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحی پر 4 عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے اور ملک بھرمیں 6 سے 9 جون تک تعطیلات ہوں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی