i پاکستان

اسٹیٹ بینک نے زرِمبادلہ کے ذخائر سے متعلق رپورٹ جاری کر دیتازترین

June 12, 2026

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرِمبادلہ کے ذخائر سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ملک میں زرِمبادلہ کے ذخائر 5 جون تک 22.62 ارب ڈالرز رہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 5 جون کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں زرِمبادلہ کے ذخائر میں 3.57 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر 2.48 کروڑ ڈالرز اضافے سے 17.21 ارب ڈالرز ہو گئے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.09 کروڑ ڈالرز اضافے سے 5.45 ارب ڈالرز رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی