i پاکستان

اسکیئنگ کے دوران زخمی ہونے والے نوجوان کی جان بچالی گئیتازترین

March 11, 2024

گلگت بلتستان میں پاک فوج نے بروقت ریسکیو آپریشن میں اسکیئنگ کے دوران زخمی ہونے والے نوجوان کی جان بچالی۔ گلگت بلتستان کے علاقے منی مرگ کا رہائشی 26 سالہ مدثر حسین کی برزل پاس کے قریب اسکیئنگ کے دوران پھسل کر زخمی ہوگیا تھا، مدثر حسین کی ٹانگ دو جگہ سے ٹوٹ گئی۔ پاک آرمی کے جوانوں نے زخمی مدثر حسین کو ریسکیو کرکے پہلے منی مرگ کے آرمی فیلڈ اسپتال پہنچایا۔ ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد زخمی مدثر کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسکردو لایا گیا۔ جہاں اس کی کامیاب سرجری کی گئی۔ زخمی مدثر حسین کے والد نے پاک فوج کی بروقت مدد اور ریسکیو آپریشن کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی